ترکی پاکستان کا قریب ترین دوست، لیکن ترک ویزا کی پاکستانیوں کے لیے کتنی فیس ہے اور بھارتیوں اور اسرائیلیوں کے لیے کتنی؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

ترکی پاکستان کا قریب ترین دوست، لیکن ترک ویزا کی پاکستانیوں کے لیے کتنی فیس ...
ترکی پاکستان کا قریب ترین دوست، لیکن ترک ویزا کی پاکستانیوں کے لیے کتنی فیس ہے اور بھارتیوں اور اسرائیلیوں کے لیے کتنی؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کے انقلاب نے عالمی سیاست میں پراپیگنڈے کی راہ بھی ہموار کی ہے۔ آئے روز پاکستان کے دوست ممالک کے متعلق ہمیں سوشل میڈیا پر منفی نوعیت کی پوسٹس دیکھنے کو ملتی ہیں جن پر کچھ پاکستانی آنکھیں بند کرکے اعتبار کر لیتے ہیں اور ان دوست ممالک کے متعلق ان کے دل کھٹے ہو جاتے ہیں۔ ان دنوں ایک ایسی ہی ٹویٹ ترکی کے متعلق وائرل ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر نعمان نامی اس شخص نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”میں ترک ویزے کے متعلق معلومات حاصل کر رہا تھا۔ اس دوران معلوم ہوا کہ پاکستانیوں کے لیے ترکی کے ’ای ویزا‘ کی فیس60ڈالرہے۔ جبکہ بھارتیوں کے لیے 43ڈالر اور اسرائیلی شہریوں کو ترکی میں داخل ہونے کے لیے ویزے کی ضرورت ہی نہیں۔

جب ڈیلی پاکستان نے ویب سائٹ turkeyvisa.com.tr پر مذکورہ ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فیسوں کی تصدیق کرنے کی کوشش کی تو اس ٹوئٹر صارف کے پراپیگنڈے کا پول کھل گیا۔ اس ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے شہریوں کے لیے ترکی کے ویزے کی فیس برابر تھی جبکہ اسرائیلی شہریوں کے لیے سرے سے ای ویزے کی سہولت ہی میسر نہ تھی۔ اس ویب سائٹ پر پاکستانیوں اور بھارتیوں کے لیے سٹینڈرڈ ای ویزا فیس 50ڈالر، فاسٹ ای ویزا فیس 80ڈالر اور ایکسپریس ای ویزا فیس 150امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ 50ڈالر میں آپ کو ویزا 3دن میں ملے گا۔ 80ڈالر میں 2دن میں اور 150ڈالر میں اسی دن آپ کو ویزا مل جائے گا جس دن آپ اپلائی کریں گے۔