پاکستانی ڈاکٹر کے لیے سعودی عرب میں بڑا اعزاز، ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا

پاکستانی ڈاکٹر کے لیے سعودی عرب میں بڑا اعزاز، ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ...
پاکستانی ڈاکٹر کے لیے سعودی عرب میں بڑا اعزاز، ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کی قیادت کرنے پر پاکستانی ڈاکٹر کو بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز نے ریاض میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والی طبی ٹیم کی قیادت کی، جس نے انتہائی مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس موذی وباء کے خلاف گراں قدر خدمات سرانجام دیں، جس پر ڈاکٹر شہزاد کو گزشتہ دنوں لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شہزاد گزشتہ 18سال سے سعودی عرب میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران شاہ سلمان ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ڈاکٹر شہزاد کا تعلق پاکستان کے شہر لیہ سے ہے۔ ان کی زیرنگرانی شاہ سلمان ہسپتال کے آئی سی یو کی ٹیم نے اس تن دہی سے کام کیا کہ وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی شرح اموات صرف 10فیصد رہی جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح اوسطاً 30فیصد رہی ہے۔