یونیورسٹی کے باہر لڑکیوں کو دیکھ کر خودلذتی میں مشغول رہنے والا شخص پکڑا گیا

یونیورسٹی کے باہر لڑکیوں کو دیکھ کر خودلذتی میں مشغول رہنے والا شخص پکڑا گیا
یونیورسٹی کے باہر لڑکیوں کو دیکھ کر خودلذتی میں مشغول رہنے والا شخص پکڑا گیا

  

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور یونیورسٹی کے باہر طالبات کو دیکھ کر شرمناک حرکات کرنے والے ایک آدمی کی ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ بالآخر پولیس اس بدطینت کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بدقماش یونیورسٹی آف پشاور کے پی یو ٹی اے ہال کے قریب آوارہ گھوم رہا تھا اور لڑکیوں کو دیکھ کر خودلذتی جیسی شرمناک حرکت کر رہا تھا۔ پولیس کی طرف سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر اس کا سختی سے نوٹس لیا گیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی اور گزشتہ روز اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا نام انعام ہے، جس کے خلاف لڑکیوں کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -