سلیکٹڈ اور غیر جمہوری حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گئے:شاہدخاقان عباسی

سلیکٹڈ اور غیر جمہوری حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گئے:شاہدخاقان عباسی
سلیکٹڈ اور غیر جمہوری حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گئے:شاہدخاقان عباسی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری حکومت کی کمزوری کا ثبوت ہے،سلیکٹڈ اور غیر جمہوری حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام رہی، بیروزگاری اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ،سلیکٹڈ اورغیر جمہوری حکومت سے عوام کو جلد نجات دلائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں، عوامی مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتے، پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ کوئٹہ میں ہوگا، امید ہے عوام حکومت کے خلاف نکلیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری حکومت کی کمزوری کا ثبوت ہے، شہبازشریف کی گرفتاری اپوزیشن کو دبانے کی کوشش ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف علاج مکمل ہونے کے بعد ہی وطن واپس آئیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -