وہ لڑکی جس کے دنیا میں سب سے بڑے ہونٹ ہیں، ڈاکٹروں نے وارننگ دے دی

وہ لڑکی جس کے دنیا میں سب سے بڑے ہونٹ ہیں، ڈاکٹروں نے وارننگ دے دی
وہ لڑکی جس کے دنیا میں سب سے بڑے ہونٹ ہیں، ڈاکٹروں نے وارننگ دے دی

  

 صوفیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) حسن میں اضافے کے لیے پلاسٹک سرجری کا چلن عام ہو چکا ہے لیکن بلغاریہ کی اس لڑکی نے حسن میں اضافے کے نام پر سرجری کرواکے اپنی شکل ہی مسخ کروا لی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 22سالہ لڑکی کا نام اینڈریا ایمیلووا ہے جو بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ کی رہائشی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ اس کے ہونٹ دنیا میں سب سے بڑے ہوں۔ چنانچہ وہ اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لیے اب تک کئی بار فلنگ اور دیگر پروسیجرز کرا چکی ہے اور اس کام پر لاکھوں روپے خرچ کرچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب اس کے ہونٹ ناقابل یقین حد تک بڑے ہو چکے ہیں مگر اس کی تسلی اب بھی نہیں ہوئی اور اس کا کہنا ہے کہ وہ انہیں مزید بڑا کرنا چاہتی ہے۔ ڈاکٹروں کی طرف سے اسے کئی بار وارننگ دی جا چکی ہے کہ ہونٹ بڑے کروانے کے لیے مزید پروسیجر کروانا اس کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے لیکن اینڈریا کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنے ہونٹوں کو مزید بڑا کروائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -