پنجاب حکومت نے گذشتہ دو برس میں کیا کام کیا ؟وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایسی بات کہہ دی کہ  دکھوں کے مارے عوام چکرا کر رہ جائیں

پنجاب حکومت نے گذشتہ دو برس میں کیا کام کیا ؟وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایسی ...
پنجاب حکومت نے گذشتہ دو برس میں کیا کام کیا ؟وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایسی بات کہہ دی کہ  دکھوں کے مارے عوام چکرا کر رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،دو برس میں سابق دور کی خرابیوں اور غلطیوں کو درست کیا جبکہ نمائشی منصوبوں کی جگہ فلاح عامہ کے پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سیدمبین احمد،پارلیمانی سیکرٹری معدنیات سردار محمد احمد خان نواز چانڈیہ، مخدوم سید شاہ جمال، مخدوم سید صفدر بخاری ، ولی فقیر اورقاضی ظفر نوید سے  وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے اورسابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے،سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کو اس کی ترقی کا حق واپس کررہی ہے،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کو عملی جامہ پہنایا ہے،ملتان اوربہاولپور میں سیکرٹریٹ کے قیام کے منصوبے کے لئے ماڈل ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سے جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ بنے گا،جنوبی پنجاب کے بجٹ کو کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیاجاسکے گا،جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی اورخوشحالی پر ہی صرف ہوں گے۔