حکومت نے وائس ایڈمرل امجد نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی

حکومت نے وائس ایڈمرل امجد نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ تعینات کرنے کی منظوری ...
حکومت نے وائس ایڈمرل امجد نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے وائس ایڈمرل امجد خان نیازی کو نیول چیف تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر ایم امجد خان نیازی کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، وہ 6 اکتوبر کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ظفر محمود عباسی 6 اکتوبرکو ریٹائر ہوجائیں گے، انہوں نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ بدھ کے روز انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -