مہنگائی کا ایک اور طوفان آگیا، بنیادی ضرورت کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

مہنگائی کا ایک اور طوفان آگیا، بنیادی ضرورت کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا ...
مہنگائی کا ایک اور طوفان آگیا، بنیادی ضرورت کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ،گھی ،کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیا مہنگی ہوگئیں۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق گھی کی قیمت میں 33روپے فی کلو ،کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے فی لٹراضافہ۔ٹوتھ پیسٹ 14سے 35روپے مہنگا،شیونگ کریم 20روپے تک مہنگی کر دی گئی۔ ریڈچلی پاﺅڈر 73روپے تک مہنگا ہوگیا۔یوٹیلیٹی اسٹورزپرصابن سمیت دیگراشیابھی مہنگی کر دی گئیں۔

اضافے کے ساتھ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،اطلاق فوری ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -