نواب آف جونا گڑھ نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

نواب آف جونا گڑھ نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا
نواب آف جونا گڑھ نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نواب آف جوناگڑھ نے بھارت کااصل چہرہ بے نقاب کردیا ، نواب آف جوناگڑھ نے تقسیم ہندوستان کی دردناک داستان دنیاکے سامنے رکھ دی۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق نواب آف جونا گڑھ کا کہنا تھا کہ بھارت منافقانہ،دہرامعیار،اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کانام ہے۔بھارت نے27اکتوبر 1947 میں نام نہادالحاق کوبنیادبناکرکشمیرپرقبضہ کرلیا اور ادھر9نومبر1947کوبھارت نے جوناگڑھ پربھی قبضہ جمالیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوناگڑھ کاپاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہواتھاجوبھارت نے اس قانونی الحاق کوبندوقوں کی طاقت سے روندڈالا ۔ بھارت نے الحاق کورونداہی نہیں بلکہ بندوقوں کے سائے میں نام نہاد ریفرنڈم کرا ڈالا۔