نوازشریف کو وطن واپس آکر جیل جانا ہوگا: سینیٹر فیصل جاوید

نوازشریف کو وطن واپس آکر جیل جانا ہوگا: سینیٹر فیصل جاوید
نوازشریف کو وطن واپس آکر جیل جانا ہوگا: سینیٹر فیصل جاوید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ ملکی اداروں کے خلاف گفتگو کسی صورت گوارہ نہیں،نوازشریف کو وطن واپس آکر جیل جانا ہوگا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سماءنیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے ہمارے لیے قابل احترام ہیں ،ن لیگ نے ہمیشہ اداروں پر حملے کیے،ان کا بیانیہ اداروں کے خلاف ہے جو کسی پاکستانی کو قابل قبول نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف بانی متحدہ جیسا کام کررہے ہیں، انہیں قانونی طریقہ کارکے مطابق واپس لایا جائے گا، نوازشریف کو وطن آکرواپس جیل جانا ہوگا۔انہوںنے مزید کہا کہ ہم قومی اداروں کے خلاف کوئی بھی گفتگو گوارہ نہیں کریں گے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -