استعفیٰ کیوں دیا؟ فردوس شمیم نقوی نے وجہ بتادی

استعفیٰ کیوں دیا؟ فردوس شمیم نقوی نے وجہ بتادی
استعفیٰ کیوں دیا؟ فردوس شمیم نقوی نے وجہ بتادی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اپنے استعفے وجہ بتادی۔

ایک بیان میں فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ جس دن انہوں نے گیس کے بارے میں بیان دیا اسی روز معافی کے ساتھ اپنا استعفیٰ بھی پیش کردیا تھا۔ ان          کا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان کے پاس موجود ہے، وہ منظور کریں یا مسترد کردیں یہ ان کی مرضی ہے۔

فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، انہیں ڈلیور کرنا ہے، شہر قائد میں بجلی اور گیس کا مسئلہ حل                     ہونا چاہیے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -