سٹیل ملز ملازمین کے لیے بڑی خبر،گولڈن ہینڈ شیک پلان منظور

سٹیل ملز ملازمین کے لیے بڑی خبر،گولڈن ہینڈ شیک پلان منظور
سٹیل ملز ملازمین کے لیے بڑی خبر،گولڈن ہینڈ شیک پلان منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیل ملز ملازمین کے لیے گولڈن ہینڈ شیک پلان منظور، 19ارب65کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دے دی گی۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق مشیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں سٹیل ملازمین کے لیے گولڈن ہینڈ شیک پلان کی منظوری دی گئی ، گولڈن ہینڈ شیک کے لیے 19ارب 65کروڑ روپے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی، نان پٹیشنز ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لیے 11.6ارب روپے کی منظوری دی گئی، پاکستان سٹیل کے 3978ریٹائرڈ ملازمین نان پٹیشنززہیں جنہیں واجبات اداکیے جائیں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی دستیابی اورفراہمی پر وزارت فوڈ کو ہر اجلاس میں اپ ڈیٹس دینے کی ہدایت کی ۔ ادھر کرتارپور کی مینجمنٹ کے لیے 126 پوسٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی، این ایچ اے کا قرضہ گرانٹ میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں5برآمدی شعبوں کے لیے گیس ، آرایل این جی کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمت بڑھا دی، ای سی سی نے گیس میٹرز کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -