خواجہ آصف ، آصف زرداری کے خلاف میدان میں، اپوزیشن کے اتحاد میں بڑی دراڑ پڑ گئی

خواجہ آصف ، آصف زرداری کے خلاف میدان میں، اپوزیشن کے اتحاد میں بڑی دراڑ پڑ گئی
خواجہ آصف ، آصف زرداری کے خلاف میدان میں، اپوزیشن کے اتحاد میں بڑی دراڑ پڑ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں آج بھی آصف زرداری پر تحفظات ہیں، ان کی آصف علی زرداری کے بارے میں رائے تبدیل نہیں ہوئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ " میں بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے۔"

خیال رہے کہ 20 ستمبر کو پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ہوئی تھی جس میں مشترکہ طور حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس اپوزیشن اتحاد " پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ" میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی شانہ بشانہ ہیں لیکن خواجہ آصف کا ایسا بیان سامنے آنا اس بات کا پتہ دیتا ہے کہ سب کچھ ویسا نہیں ہے جو نظر آرہا ہے۔

مزید :

قومی -