مصباح اور دوسرے کھلاڑیوں کو دیگر نوکریاں چھوڑنی ہوں گی:چیئرمین پی سی بی احسان مانی 

مصباح اور دوسرے کھلاڑیوں کو دیگر نوکریاں چھوڑنی ہوں گی:چیئرمین پی سی بی ...
مصباح اور دوسرے کھلاڑیوں کو دیگر نوکریاں چھوڑنی ہوں گی:چیئرمین پی سی بی احسان مانی 

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح کو صاف کہہ دیا ہے کہ انہیں اور دیگر کھلاڑیوں کو دوسری نوکریاں چھوڑنی پڑیں گی۔

میڈیا سے گفتگو میں احسان مانی نے کہا کہ 10 سال بعد کرکٹ ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں تاہم کوئی اس کی تعریف نہیں کرتا، کسی ٹیم کے کسی کھلاڑی کو ایک روپیہ یہاں آنے کے لیے نہیں دیا جب کہ ماضی میں ویسٹ انڈیز کو پاکستان آنے کے لیے پیسے دیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق، اظہر علی اور محمد حفیط نے بغیر اجازت وزیراعظم سے ملاقات کی، یہ ڈسپلن کا معاملہ ہے جسے ضرور دیکھا جائے گا۔پی ایس ایل فرنچائززکے معاملے پر انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی پی ایس ایل فرنچائزز کو کہہ دیا تھا کہ آپ کے مالی اسٹرکچر درست نہیں ہیں۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ مصباح کو صاف کہہ دیا ہے کہ انہیں اور دوسرے کھلاڑیوں کو دوسری نوکری چھوڑنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں مالی بیضابطگیاں ہوئی ہیں لیکن اب یہ معاملہ کمیٹی میں ہے، اس معاملے کی تحقیقات ہوں گی اور جو بھی سچ ہوا وہ سامنے لایا جائے گا۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اس وقت قومی کرکٹ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر ہیں جب کہ اس کے ساتھ ساتھ وہ پاکستان  سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈکوچ ہیں۔

مزید :

کھیل -