پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردول بدل ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 40پیسے سستاکیا گیا ہے۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزار خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردووبدل کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل 2روپے 40پیسہ سستا ہو کر 104روپے 6پیسے کا ہوگیا۔ مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی،پٹرول کی قیمت103روپے 97پیسے فی لیٹر برقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 65روپے 29پیسے، ڈیزل کی قیمت بھی 62روپے 86پیسے فی لٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

یادرہے کہ اوگراکی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی تجویز دی گئی تھی تاہم وزارت خزانہ نے صرف ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -Breaking News -