پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پی سی بی چیئرمین کس بات کی تکرار کرتے رہے؟سینیٹر شیری رحمن نے اجلاس کی اندرونی کہانی بیان کردی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پی سی بی چیئرمین کس بات کی تکرار کرتے رہے؟سینیٹر شیری ...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پی سی بی چیئرمین کس بات کی تکرار کرتے رہے؟سینیٹر شیری رحمن نے اجلاس کی اندرونی کہانی بیان کردی

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پی سی بی چیئرمین کسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکے، پی سی بی چیئرمین یہ کہتے رہے کہ وہ خود مختار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکے،اے جی پی آر اور میں نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو بتایا کہ وہ حکومت کو جوابدہ ہیں، یہ ایک اکاؤنٹنگ کا طریقہ کار ہے اور یہ قواعد ہیں، یہ قانون سے بالا تر نہیں تاہم  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پی سی بی چیئرمین کسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکےاور  یہ کہتے رہے کہ وہ خود مختار ہیں۔

واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن ون اور سیزن  2 کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں پیش کی گئی جس میں  2 ارب77 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

مزید :

کھیل -