""بلاول بھٹو زرداری  کی یہ بات شرمناک ہے کہ وہ ۔۔۔'بیرسٹر شہزاد اکبر نے پی پی چیئرمین بارے سنگین الزام عائد کردیا 

 ""بلاول بھٹو زرداری  کی یہ بات شرمناک ہے کہ وہ ۔۔۔'بیرسٹر شہزاد اکبر نے پی پی ...
 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زر داری شرمناک بات ہے آ پ سندھ کے معاونین او ر مشیروں کے اثاثوں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں،نوازشریف نے عدالتوں اور پاکستان کے عوام کو بےوقوف بنایا،نوازشریف کو سزا کاٹنے کیلئے واپس لانا ضروری ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹس میں بیرسٹر شہزاد اکبر مرزا  نے پی پی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ بلاول بھٹو زرداری یہ ایک شرمناک بات ہے کہ آپ سندھ میں اپنے معاونین خصوصی مشیروں کے اثاثوں کو عوام سے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں،سندھ کی عوام اب سندھ اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کر رہے ہیں ۔ مشیر برائے احتساب و داخلہ نے کہاکہ وفاقی حکومت میں معاونین خصوصی اور مشیروں نے خود سے اپنے اثاثے ظاہر کئے، بلاول بھٹو زرداری یہ ایک شرمناک بات ہے کہ آپ سندھ میں اپنے معاونین خصوصی مشیروں کے اثاثوں کو عوام سے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں بیرسٹر شہزاد اکبر مرزا نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس نوازشریف کی حقیقت اورقانونی حیثیت ہے،دراصل نوازشریف مجرم اورمفرورہیں،نوازشریف نے عدالتوں اور پاکستان کے عوام کو بےوقوف بنایا، نوازشریف قانون کی گرفت سے بچ کرنظام کا مذاق اڑارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو سزا کاٹنے کیلئے واپس لانا ضروری ہے۔