طبی رپورٹس سے لگتاتھامریض ابھی مر جائے گالیکن لندن جاکرٹھیک ہوگیا: وزیرقانون فروغ نسیم

طبی رپورٹس سے لگتاتھامریض ابھی مر جائے گالیکن لندن جاکرٹھیک ہوگیا: ...
طبی رپورٹس سے لگتاتھامریض ابھی مر جائے گالیکن لندن جاکرٹھیک ہوگیا: وزیرقانون فروغ نسیم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبی رپورٹس میں گڑ بڑ کی گئی، میڈیکل رپورٹس سے لگتا تھا مریض ابھی مرجائے گا،نوازشریف کو لانے کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ کریں گے۔

وزیرقانون فروغ نسیم نے دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پر ہائیکورٹ کی برہمی درست ہے ،نوازشریف کو باہر بھیجنے میں حکومت ہی نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے احکامات بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے نوازشریف عدالت کے احکامات کی پابندی کریں گے۔ نوازشریف کی طبی رپورٹس سے لگتا تھا مریض ابھی مر جائے گا لیکن وہ لندن جا کر تندرست ہوگئے۔ وزیرقانون نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف کوئی بھی سیاسی کیس نہیں ، ان پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو لانے کے برطانیہ سے رابطہ کریں گے، ان کی صحت اتنی تشویشناک نہیں کہ سفر نہ کر سکیں۔برطانوی عدالت کو پاکستانی عدالت کے فیصلے دکھائیں گے،نوازشریف برطانوی عدالت کے سامنے کوئی بہانہ نہ بنا سکیں گے، برطانوی عدالتیں پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کی قدر کرتی ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ جسٹس ثاقب نثار کا فیصلہ تھا کہ نوازشریف پارٹی کی سربراہی نہیں کرسکتے لیکن وہ ابھی بھی پارٹی کے سربراہ کے طورپر کام کررہے ہیں، جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید :

قومی -