ملنگ نے بھنگ پی کر 4 ملنگوں کو قتل کردیا

ملنگ نے بھنگ پی کر 4 ملنگوں کو قتل کردیا
ملنگ نے بھنگ پی کر 4 ملنگوں کو قتل کردیا

  

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ میں بھنگ کے نشے میں دھت ایک ملنگ نے 4 ملنگوں کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق بابا بودے شاہ شرقپور روڈ پر ملنگ نے بھنگ کے نشے میں آہنی راڈ کے ساتھ 4 افراد کو قتل کردیا۔ بعد ازاں ملنگ نے چاروں افراد کی لاشوں کو سیم نالے میں پھینک دیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 70 سالہ بابا نشاط، 60 سالہ بابا ہیرا ، 45 سالہ سائیں اختر اور 55 سالہ مائی صاحبہ کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ لاشوں کو سیم نالے سے نکال لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتول ایک ہی دربار بابا بودے شاہ کے ملنگ ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -