" مریم نواز کی گرفتاری کی سازش کی خبریں ملی ہیں" مریم اورنگزیب نے کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا

" مریم نواز کی گرفتاری کی سازش کی خبریں ملی ہیں" مریم اورنگزیب نے کارکنوں ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مریم نواز کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی سازش کی خبریں ملی ہیں۔

انہوں نے کارکنوں کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پوری طرح تیار رہیں۔

مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنے ٹویٹ میں مینشن کیا اور کہا "  اگر آخری سانسیں لیتی حکومت نے کوئی ایسی اوچھی حرکت کی تو اسے بہت مہنگی پڑے گی۔"

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -