نوجوان لیڈی ڈاکٹر کا دن دہاڑے قتل
لاہور میں سٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی شرح ہر شہری کو پریشان کیے ہوئے ہے۔ایک روز پہلے ایک نوجوان لیڈی ڈاکٹر کو ڈیفنس کے پوش علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔حملہ آور ان کا پرس اور موبائل چھیننا چاہتے تھے، انہوں نے مزاحمت کی تو انہیں گولی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پورا شہر غم کی شدید لہر میں ڈوب گیا،محض الفاظ میں اور کس کس کی مذمت کی جائے، کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا۔ پلاٹوں کے کروڑوں روپے وصول کرنے والے اور اربوں کی تجارتی عمارتیں تعمیر کرنے والے اپنے باسیوں کو تحفظ بھی تو فراہم کریں۔ اس اولین ذمہ داری کو نظر انداز کرنا ویرانی کا سبب بنے گا۔ آبادی کا نہیں۔