پاکستان عالمی سیاست میں داخل ہو چکا دنیا افغانستان کا ساتھ دے،شیخ رشید
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے نصیب میں صرف دھکے لکھے ہیں،ن سے ”ش“ ہی نہیں اب ”م“ بھی نکلے گی،پاکستان اب انٹرنیشنل سیاست میں داخل ہو چکا ہے، ہم چاہتے ہیں دنیا افغانستان کا ساتھ دے۔اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو وعدہ کرتا ہوں اسی مہینے خواتین کے بازار کا آغاز کروں گاراولپنڈی میں دو یونیورسٹی بنائی اب تیسری بھی بناں گا راولپنڈی میں انگریز نے دس سے زائد ڈھوک بنائیں جہاں سے غریب کا بچہ مزدوری کرتا تھا میں نے ہر ڈھوک سمیت شہر بھر میں 60تعلیمی ادارے بنائے خواتین آگے بڑھیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک میں مہنگائی ہے، جھوٹ نہیں بولتا،چار غذائی اجناس اور ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی افغانستان کے معاملے پر ہمارے انتظامات کی دنیا تعریف کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے معاملے انڈیا نے غلط خبریں پھیلائیں،ہمارے لوگ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں نیوزی لینڈ چلی گئی لیکن ہم مرے نہیں جارہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دوپہر کا کھانا نہیں چھوڑا۔ بھارت کو جس انداز میں ناکامی ہوئی ہے ان کا چہرا بے نقاب ہو گیا، افغانستان کے لیے بارڈر پر خصوصی اقدامات کیے ہیں جو 30 اکتوبر تک جاری رہیں گے نیوزی لینڈ کی تمام فورسز ایک طرف اس سے زیادہ ہم نے ان کو سکیورٹی دی۔
شیخ رشید