کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے  پاکستان سیٹیزن پورٹل پر خصوصی کیٹیگری الاٹ 

کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے  پاکستان سیٹیزن پورٹل پر ...
کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے  پاکستان سیٹیزن پورٹل پر خصوصی کیٹیگری الاٹ 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا، پاکستان سیٹیزن پورٹل پرکسانوں کے لیے خصوصی کیٹیگری آلاٹ کر دی گئی ۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومتوں کو خصوصی ہدایت جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ افسران کسانوں کی شکایات کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں، سرکاری افسران کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا گیا، وزیر اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ کسان اپنے مسائل براہ راست سیٹیزن پورٹل پر درج کروا سکیں گے، کسانوں کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، چیف سیکریٹریز مسائل کے حل پر افسران کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ مرتب کریں۔

ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ کسانوں کے مسائل کے لیے 123 سرکاری افسران کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ، خیبر پختونخوا کے 43 پنجاب کے 57  افسران کو ذمہ داری دی گئی ہے، بلوچستان میں 12،سندھ میں چار،وفاق میں چار،آزادکشمیر میں دو اور گلگت میں ایک افسر کو ذمہ داری دی گئی۔ 

مراسلے میں کہا گیا کہ کسان کارڈ ،کھاد، بیج، پانی کی چوری، فصل، اجناس کی قیمتوں پر شکایات درج کروا سکیں گے،کیڑے مار دوائیاں اور دیگر 52مسائل کا ادراک بروقت ممکن ہو سکے گا،کسانوں کی آگاہی کے لیے ضلعی سطح پر مہم بھی چلائی جائے۔

مزید :

کسان پاکستان -بزنس -