لاہور میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معاملہ ، ملزمان کے بیانات بھی سامنے آگئے

لاہور میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معاملہ ، ملزمان کے بیانات بھی سامنے آگئے
لاہور میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معاملہ ، ملزمان کے بیانات بھی سامنے آگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈیفنس میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کے قتل کیس میں گرفتار ایک ملزم ایاز نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے وقت وہ موٹرسائیکل چلا رہا تھا اور گولی دوسرے ملزم بلال نے چلائی۔پولیس کے مطابق دوسرے ملزم بلال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاتون سے موبائل چھینا اور لائبریری کی طرف نکل گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -