قومی کرکٹر رومان رئیس کا لیاری ایکسپریس وے پر چالان

قومی کرکٹر رومان رئیس کا لیاری ایکسپریس وے پر چالان
قومی کرکٹر رومان رئیس کا لیاری ایکسپریس وے پر چالان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹر رومان رئیس کا سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر لیاری ایکسپریس وے پر چالان کیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں فاسٹ باولر نے اپنی غلطی  تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ بیلٹ نہ پہننے کی وجہ سے نیشنل ہائی وے موٹر وے نے ان کا چالان کیا۔

 رپورٹس کے مطابق نیشنل ہائی وے موٹر وےپولیس کے سب انسپکٹر عبدالوہاب نے قومی کرکٹر کا چالان کیا۔رومان رئیس نے کہا کہ مجھے یہ بات اچھی لگی کہ میں بھلے  کرکٹر ہوں لیکن میری غلطی پر مجھے موٹر وے پولیس نے روکا اور چالان کیا، ہر شہری کو اپنی غلطی مان کر اسے دوباہ نہ کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ رومان رئیس نے بتایا کہ کئی سال قبل بھی اوور سپیڈنگ کی وجہ سے میرا لیاری ایکسپریس وے پر چالان ہوا تھا۔  

مزید :

کھیل -