پی ٹی آئی کے "حقیقی آزادی مارچ "کی تاریخ کا اعلان اسی ہفتے کیا جائے گا، اسد قیصر

پی ٹی آئی کے "حقیقی آزادی مارچ "کی تاریخ کا اعلان اسی ہفتے کیا جائے گا، اسد ...
پی ٹی آئی کے

  

 پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ "حقیقی آزادی مارچ "کی تاریخ کا اعلان اسی ہفتے کیا جاسکتا ہے، حتمی تاریخ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے، اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاتا تو مارچ کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی متعدد بار حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ کا عندیہ دیتے ہوئے پھر اس سے پیچھے ہٹ چکے ہیں البتہ ہر بار اُن کا یہی کہنا ہوتا ہے کہ یہ مارچ آخری ہوگا جس میں ساری قوم نکل کر حقیقی آزادی حاصل کرے گی اور مسلط کردہ حکمرانوں کو گھر بھیج دے گی۔

مزید :

قومی -