برتری ختم ہو گی یا پھر پاکستان سیریز اپنے نام کرے گا؟ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا ٹی ٹوئنٹی آج ہو گا

برتری ختم ہو گی یا پھر پاکستان سیریز اپنے نام کرے گا؟ پاکستان اور انگلینڈ کے ...
برتری ختم ہو گی یا پھر پاکستان سیریز اپنے نام کرے گا؟ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا ٹی ٹوئنٹی آج ہو گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا چھٹا میچ آج کھیلا جائے گا ، پاکستان کو سیریز میں 2-3 سے برتری حاصل ہے ، آج کا میچ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان کی برتری ختم ہو تی ہے یا پھر پاکستان سیریز اپنے نام کرے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق 17 سال بعد پاکستان  آنے والے انگلینڈ  کرکٹ ٹیم اور قومی ٹیم کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کے پہلے 4 میچ کراچی میں کھیلے گئے جبکہ آخری کے تین لاہور میں شیڈول ہیں ، گزشتہ لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 2-3 سے برتری حاصل کر لی تھی ،آج  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا میچ کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -