‏پاکستانی ادارے عوام کا اعتماد کھو چکےہیں، مریم نواز کی بریت پر فواد چودھری کا ردعمل

‏پاکستانی ادارے عوام کا اعتماد کھو چکےہیں، مریم نواز کی بریت پر فواد چودھری ...
‏پاکستانی ادارے عوام کا اعتماد کھو چکےہیں، مریم نواز کی بریت پر فواد چودھری کا ردعمل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ  ‏پاکستان کے ادارے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں وہ کسی کے حق میں فیصلہ دیں یا خلاف  ،عوامی  رائے میں ان فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارےعوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کسی کے حق میں فیصلہ دیں یاخلاف عوامی رائے عامہ میں اس فیصلے کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہ گئی ، مریم نواز کا جرم اربوں روپے کے ایون فیلڈ کے محلات ہیں اس جرم میں ان کا کردار کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے بہرحال پاکستان کی تاریخ کاایک اور تاریک دن۔

مزید :

قومی -