جیمز بانڈ سیریز کی سٹنٹ کار نیلام کر دی گئی ، قیمت اتنی کہ جان کر حیران رہ جائیں 

جیمز بانڈ سیریز کی سٹنٹ کار نیلام کر دی گئی ، قیمت اتنی کہ جان کر حیران رہ ...
جیمز بانڈ سیریز کی سٹنٹ کار نیلام کر دی گئی ، قیمت اتنی کہ جان کر حیران رہ جائیں 

  

لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی ووڈ کی معروف سیریز جیمز بانڈ میں استعمال ہونے والی سٹنٹ کار کو نیلام کر دیا گیا ، کار 30 لاکھ ڈالرز میں نیلام کی گئی ۔

نیلام کی گئی کار  فلم " No Time to Die"  میں استعمال کی گئی  ہے ،   کار فلم کیلئے تیار کی گئی 8 میں سے ایک ریپلیکا ہے  ۔ کار کی نیلامی کیلئے 16 لاکھ تا20 لاکھ ڈالرز کا اندازہ لگایا گیا تھا  مگر اندازے سے زیادہ لاگت یعنی 30  لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی ۔

اس کے ساتھ جیمز بانڈ فلم میں سیکرٹ ورکر کا کردار ادا کرنے والے ڈینیل کریج نے فلم میں پہنے لباس کی نیلامی کی گئی ، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ایک فلاحی ادارے کو دی جائے گی۔

مزید :

تفریح -