عمران خان خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے عدالت پہنچ گئے

عمران خان خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے عدالت پہنچ گئے
عمران خان خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے عدالت پہنچ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں سیشن کورٹ اسلام آبا د سے  سابق وزیر اعظم عمران خان  کی ضمانت منظور ہو گئی ہے، عمران خان ضمانت منظور ہونے کے بعد خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے کیلئے ان کی عدالت پہنچ گئے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان وکیل کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے ، جہاں جا کر  معلوم ہوا کہ خاتون جج زیبا چودھری کمرہ عدالت میں موجود نہیں  ہیں وہ رخصت پر ہیں ، عمران خان نے ریڈر سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے جج صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آیا تھا اور ان سے معذرت کرنا چاہتا ہوں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -