جہاں ہر چیز بکتی ہو وہاں قوم نہیں بنتی ، جیلیں صرف غریبوں کیلئے ہیں ، مریم نواز کی بریت کے فیصلے پر شیخ رشید کا رد عمل 

جہاں ہر چیز بکتی ہو وہاں قوم نہیں بنتی ، جیلیں صرف غریبوں کیلئے ہیں ، مریم ...
جہاں ہر چیز بکتی ہو وہاں قوم نہیں بنتی ، جیلیں صرف غریبوں کیلئے ہیں ، مریم نواز کی بریت کے فیصلے پر شیخ رشید کا رد عمل 

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مریم نواز کی بریت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ہر چیز بکتی ہو وہاں قوم نہیں بنتی ،  جیلیں صرف غریبوں کیلئے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے لکھا کہ کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لے لیتاہے ،   پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑا چہرہ  ہوتا ہے ، چہرے دیکھے جاتے ہیں کیس نہیں ، ملک عوامی حمایت کے بغیر نہیں چل سکتا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ مٹھائی بھی اپنے گھرمیں بانٹتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -