پنجاب میں تبدیلی سرکار کے بعد ایک بار پھر بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ

پنجاب میں تبدیلی سرکار کے بعد ایک بار پھر بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ
پنجاب میں تبدیلی سرکار کے بعد ایک بار پھر بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں  تبدیلی سرکار کے بعد بیوروکریسی میں ایک بار  پھر  بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی "جیونیوز "کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق احمد مستجاب کرامت  کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ امبرین ساجد کو کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی اور حمیرا اکرام کو سپیشل سیکرٹری محکمہ مواصلات لگا دیا گیا ہے،اس کے علاوہ خواجہ محمد سکندر ذیشان ڈی جی انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی میں فرائض انجام دیں گے،دوسری جانب اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے 3 افسران کی خدمات محکمہ پولیس کو واپس کر دی گئی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -