بیو ی کو قتل کرنے والے شاہنواز امیر نے پولیس کے سامنے کونسا نشہ کرنے کا اعتراف کر لیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

بیو ی کو قتل کرنے والے شاہنواز امیر نے پولیس کے سامنے کونسا نشہ کرنے کا ...
بیو ی کو قتل کرنے والے شاہنواز امیر نے پولیس کے سامنے کونسا نشہ کرنے کا اعتراف کر لیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بیوی کو قتل کرنے والے شاہنواز امیر نے پولیس کے سامنے شراب نوشی اور چرس پینے کا اعتراف کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز "نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ملزم آئس نشہ کا عادی نہیں لیکن دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ شراب نوشی  کرتااور چرس بھی پیتا رہا جبکہ وقوعہ کے وقت گرفتاری کے موقع پر ملزم نشے میں نہیں تھا۔ملزم شاہنواز امیر نے مقتولہ سے 48 ہزار درہم لے کر مرسڈیز کار خریدی، ملزم نے اپنی مقتولہ اہلیہ سے مرسڈیز کار لینے کا دوران تفتیش اعتراف کیا۔

ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے پولیس نے سٹیٹ بینک کو مراسلہ بھیج دیا ہے جبکہ ملزم کے موبائل فون کا تمام ڈیٹا بھی پولیس نے حاصل کرلیا ہے۔ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ کی کل جمعہ کو درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی عدالت میں سماعت میں پولیس بھر پور مخالفت کرے گی۔واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی کنیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ سارہ انعام کا قتل کر دیا تھا۔

مزید :

قومی -