کابل میں تعلیمی ادارے کے قریب خود کش دھماکہ ، 19 افراد جاں بحق

کابل میں تعلیمی ادارے کے قریب خود کش دھماکہ ، 19 افراد جاں بحق
کابل میں تعلیمی ادارے کے قریب خود کش دھماکہ ، 19 افراد جاں بحق

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں  خود کش دھماکہ ہوا جس میں  19 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق  کابل کے مغربی علاقے دشت برچی میں تعلیمی ادارے کے قریب خود کش دھماکہ ہوا ،  دھماکے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ  27 زخمی ہوئے ،  یونیورسٹی کا  پریکٹس امتحان ہو رہا تھا کہ دھماکہ ہو گیا، تاحال کسی گروپ نے خود کش دھماکے  کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ شہری اہداف پر حملہ کرنا دشمن کے غیر انسانی ظلم و اخلاقی معیار کی کمی کو ثابت کرتا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -