دوست ممالک اور عالمی اداروں سے کتنے طیارے امدادی سامان لے کر پہنچے ، دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کر دیں 

دوست ممالک اور عالمی اداروں سے کتنے طیارے امدادی سامان لے کر پہنچے ، دفتر ...
دوست ممالک اور عالمی اداروں سے کتنے طیارے امدادی سامان لے کر پہنچے ، دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کر دیں 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی امداد کیلئے دوست ممالک اور عالمی اداروں کی جانب سے اب تک کتنے  طیارے امدادی سامان لے کر پہنچے ، دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کر دیں ۔

نجی ٹی وی " دنیانیوز" کے مطابق   دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ اب تک 17 ممالک ، 3 عالمی تنظیموں کی جانب سے مجموعی طور پر  133 طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان آئے ہیں ،  جن میں سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے  41 ، امریکہ کی جانب سے 21 ترکیہ کی جانب سے 14 طیارے امدادی سامان لے کر پہنچے ہیں ۔

دفتر خارجہ کے مطابق   سعودی عرب سے 10، عمان سے 8، چین اور قطر سے چار،چار ،  انڈونیشیاء سے دو  ، ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، سے ایک ایک طیارہ پاکستان آیا۔ نیپال، برطانیہ، روس، یونان اور اٹلی سے  بھی امدادی سامان کا ایک، ایک طیارہ پاکستان پہنچا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق   یونیسف کی جانب سے 3، اقوام متحدہ ادارہ برائے مہاجرین کی جانب سے 14، عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے 3 طیارے  امدادی سامان  بھجوایا گیا ۔

ترکیہ ، ایران ، عمان ، تاجکستان ، متحدہ عرب امارات نے زمینی اور بحری راستے سے بھی  امدادی سامان بھجوایا۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -