لاہور ،سرکاری ہسپتال کے واش روم سے بزرگ کی 4 روز پرانی لاش برآمد ، 3 ڈاکٹرز معطل

لاہور ،سرکاری ہسپتال کے واش روم سے بزرگ کی 4 روز پرانی لاش برآمد ، 3 ڈاکٹرز ...
لاہور ،سرکاری ہسپتال کے واش روم سے بزرگ کی 4 روز پرانی لاش برآمد ، 3 ڈاکٹرز معطل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت پنجاب کے سرکاری ہسپتال کے واش روم سے بزرگ کی 4 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے، 3 ڈاکٹرز اور چیف سنٹری انسپکٹرکو معطل کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی "سٹی 42 "کے مطابق  نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ کے واش روم سے بزرگ کی 4روز پرانی لاش  برآمد ہوئی ، واقعہ پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔   62سالہ شادی محمد 21ستمبر کو علاج کیلئے ہسپتال خود پیدل چل کر آیا جس کی دل کا دورہ پڑنے سے موت  واقع ہوگئی لیکن انتظامیہ سنگین واقعہ سے غافل رہی۔واش روم سے لاش ملنے پرایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر ندیم صفدر، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ذیشان  اور ڈاکٹر ہما ظفر کو معطل کر دیا گیاہے، محکمہ صحت پنجاب نے 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے  جو 2 روز میں رپورٹ جمع کرائے گی۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -