عمران خان کی خاتون جج سے معافی کیلئے آمد لیکن فواد چودھری نے کیا بیان داغ دیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

عمران خان کی خاتون جج سے معافی کیلئے آمد لیکن فواد چودھری نے کیا بیان داغ ...
عمران خان کی خاتون جج سے معافی کیلئے آمد لیکن فواد چودھری نے کیا بیان داغ دیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی  خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے کیلئے ان کی عدالت آمد کے بعد  فواد چودھری  نے بیان جاری کیا ہے کہ اگر ہم نے بھی عدالتیں پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کی طرح اپنے ججوں سے بھری ہوتیں تو اس طرح چکر نہ لگانے پڑتے۔

تفصیلات کے مطابق دفعہ144کی خلاف ورزی کیس میں ضمانت کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان  سیشن جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے کیلئے ان کی عدالت پہنچے لیکن وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ وہ رخصت پر ہیں ، عمران خان کی  عدالتی عملے سے مکالمے کی ویڈیو   فواد چودھری نے  ری ٹویٹ کی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان عدالتی عملے کو کہہ رہے ہیں کہ میڈم زیبا کو آپ نے بتانا ہے کہ عمران خان آیا تھا اور وہ ان سے  معافی مانگنا چاہتا ہے ، اگر میرے الفاظ سے ان کی دل آزاری ہوئی  ہو تو ۔ 

مزید :

قومی -