پیرس میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب سے متعلق اہم میٹنگ

پیرس میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب سے متعلق اہم میٹنگ
پیرس میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب سے متعلق اہم میٹنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (عاکف غنی ملک )شوکت خانم میموریل ہسپتال کیلئے فنڈریزنگ کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے اہم میٹنگ کا انعقاد  کیا گیا ،فنڈ ریزنگ تقریب  5 اکتوبر کو  ہو گا۔

تفصیلات کے  مطابق شوکت خانم میموریل ہسپتال کیلئے فنڈریزنگ کا پروگرام 5 اکتوبر بروز بدھ شام 7 بجے  بمقام گراسلے ایسپیس وینس پیرس میں ہو گا ، اس سلسلے میں انتظامیہ کیجانب سے آج ذائقہ ریسٹورنٹ میں پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے مشاورتی میٹنگ ہوئی اور مختلف کمیٹیاں ترتیب دی گئیں تاکہ نیکی کے اس کام کو بہتر انداز میں سرنجام دیا جاسکے ۔پروگرام کی  رونق بڑھانے کے کئے پاکستانی معروف گلوکار"ملکو" بھی پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، خواتین کے لئے الگ سے خصوصی انتظام کیا جا رہا ہے تاکے فیملیز زیادہ سے زیادہ آسکیں۔