امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا دورہ لاہور,  اعلیٰ حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا دورہ لاہور,  اعلیٰ حکام اور سول سوسائٹی کے ...
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا دورہ لاہور,  اعلیٰ حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں

  

لاہور (ویب ڈیسک) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا دورہ لاہور جس کا مقصد پاکستان امریکہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفیر نے لاہور کا چار روزہ دورہ کیا  تاکہ تجارت، اقتصادیات، تجارت، تعلیم اور ثقافت میں امریکہ پاکستان دوطرفہ شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے اور پاکستان کے دل لاہور اور پنجاب میں لوگوں سے ملاقات کی جا سکے۔

اپنے دورے کے دوران  انہوں نے گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور تعلیمی، کاروباری، ثقافتی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ سفیر نے بادشاہی مسجد، وزیر خان چوک اور واہگہ بارڈر سمیت متعدد ثقافتی مقامات کا دورہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا  کہ امریکہ نے پنجاب میں ثقافتی تحفظ کے لیے 4.2 ملین ڈالر کا تعاون کیا ہے  جس سے  مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر وزیر خان چوک جیسے کئی ثقافتی مقامات کو محفوظ رکھنے میں مدد ملی ہے ۔

اپنے دورے کے دوران امریکی سفیر  نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان  اور  امریکہ کے دوطرفہ تجارتی تعلقات دونوں معیشتوں کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہیں، پاکستان کیلئے سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک امریکہ ہے،  صرف گزشتہ مالی سال میں پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ سرمایہ کاری بڑھ کر  ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -