وزیر اعظم نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تکمیل کیلئے ریکارڈ مدت کا ہدف بھی بتادیا

وزیر اعظم نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تکمیل کیلئے ...
وزیر اعظم نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تکمیل کیلئے ریکارڈ مدت کا ہدف بھی بتادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ساتھ ہی بتایا کہ   4.5 کلو میٹر طویل منصوبہ  4ماہ کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا جائے گا۔

منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارہ کہو مری روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے ، منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک جام کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ منصوبے کو  4.5 سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا ٹھیکہ شفاف بولی کے ذریعے دیا گیا ہے ، کمپنی کو معیار کی تنبیہہ کی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے ، ایسے منصوبے3 کی بجائے ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہوتے رہے ہیں ۔  

مزید :

اہم خبریں -قومی -