حکومت آڈیو میں مان چکی کہ سائفر حقیقت ہے، کیا عمران اپنے خلاف سازش پر خاموش ہوجاتے؟ عمر سرفراز چیمہ

حکومت آڈیو میں مان چکی کہ سائفر حقیقت ہے، کیا عمران اپنے خلاف سازش پر خاموش ...
 حکومت آڈیو میں مان چکی کہ سائفر حقیقت ہے، کیا عمران اپنے خلاف سازش پر خاموش ہوجاتے؟ عمر سرفراز چیمہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز، زرداری حکومت آڈیو میں مان چکی ہے کہ سائفر حقیقت ہے، کیا عمران خان اپنے خلاف سازش پر خاموش ہوجاتے؟ سائفر کے حوالے سے حقیقت قوم کے سامنے آنا ضروری ہے مگر تحقیقات کرواتے ہوئے امپورٹڈ ٹولے کی کانپیں ٹانگتی ہیں۔ شہباز زرداری حکومت سمجھتی ہے کہ سائفر غیر اہم ہے تو بلاتاخیر اس کی تحقیقات کروائے۔ عمران خان کئی مرتبہ اعلیٰ عدلیہ سے بھی سائفر کے حوالے سے تحقیقات کی استدعا کر چکے ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ  فاشسٹ حکومت کے دور میں کسان سڑکوں پر اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت کسانوں کے حقوق اور آواز دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، شہباز زرداری حکومت میں ہر طبقے کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ مہنگا ڈیزل،پٹرول، کھاد، بجلی اور جان لیوا ٹیکس کسانوں پر قہر بن کر ٹوٹے ہیں، عمران خان کے دور میں بہترین زرعی پالیسیوں سے کسان خوشحال ہوا، فصلوں کی ریکارڈ پیداوار، زرعی نظام میں اصلاحات ہوئیں۔

مزید :

اہم خبریں -رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -لاہور -