وزارت خزانہ کے بعد اسحاق ڈارکو ایک اور بڑا منصب مل گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری

وزارت خزانہ کے بعد اسحاق ڈارکو ایک اور بڑا منصب مل گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری
وزارت خزانہ کے بعد اسحاق ڈارکو ایک اور بڑا منصب مل گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے بعد قائد ایوان سینٹ بھی مقرر کر دیا ہے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا ہے ، اسحاق ڈار کی سینیٹ میں بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

 واضح رہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 2 روز قبل وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا،اسحاق ڈار 5سال سے لندن میں مقیم تھے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس آئے تھے.

مزید :

اہم خبریں -قومی -