خاتون کو ہراساں اور بلیک مل کرنے والا ملزم پکڑ ا گیا 

خاتون کو ہراساں اور بلیک مل کرنے والا ملزم پکڑ ا گیا 
خاتون کو ہراساں اور بلیک مل کرنے والا ملزم پکڑ ا گیا 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم زاہد کو صوابی سے گرفتار کر لیا۔ ملزم خاتون شکایت کنندہ کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ملزم شکایت کنندہ کو سوشل میڈیا پر لائیو غیر اخلاقی حرکات کرنے کے لئے بلیک میل کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متعدد واٹس ایپ، فیس بک اکاو¿نٹس، دھمکی آمیز پیغامات اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -