موٹر وے پولیس کی ایم 4 پر بڑی کارروائی ، بھاری مقدار میں ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، 2 ملزم گرفتار

موٹر وے پولیس کی ایم 4 پر بڑی کارروائی ، بھاری مقدار میں ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ...
موٹر وے پولیس کی ایم 4 پر بڑی کارروائی ، بھاری مقدار میں ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، 2 ملزم گرفتار

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے  موٹروے ایم 4 پربڑی کارروائی  کرتے ہوئے   بھاری مقدار میں ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ  2ملزمان گرفتار  کر لئے ۔

ترجمان موٹر وے پولیس  سید عمران احمد کے مطابق    معمول کی پیٹرولنگ کے دوران موٹروے پولیس کے افسران  ایس پی او  تنویر اکبر اور  پی او  محمد فیضان نے ایک سرخ رنگ کی ایکوا کار نمبر ATG-173 کو تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر رکنے کا اشارہ کیا ، ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے رفتار کو مزید تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر  موٹروے پولیس افسران نے تعاقب کرکے مشکوک گاڑی کو روک لیا،  تلاشی پر گاڑی کے خفیہ خانو ں سے 18کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

موٹروے پولیس کے افسران نے فوری طور پر ڈرائیور کو  گرفتار کرلیا جسکا نام خرم  تھا جبکہ  اور لیڈی جونیئر پیٹرول افسر کی مدد سے ملزم کی والدہ  لبنیٰ بی بی کو بھی حراست میں لے لیا ،  ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ ہیروئن پشاور سے فیصل آباد لے جا رہے تھے۔بعدازاں موٹروے پولیس نے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے مقامی پولیس ساہیانوالہ پولیس اسٹیشن ضلع فیصل آباد کے حوالے کر دیا۔

انسپکٹر جنرل، خالد محمود نے بروقت اور موثر کارروائی پر افسران کو شاباش دی اور آئندہ بھی اسی لگن اور فرض شناسی سے اپنی خدمات سر انجام دینے کی ہدایت دی۔

مزید :

قومی -