امریکی گلوکار کولیو کی دوست کے گھراچانک موت

امریکی گلوکار کولیو کی دوست کے گھراچانک موت
امریکی گلوکار کولیو کی دوست کے گھراچانک موت
سورس: @instagram/coolio

  

لاس اینجلس(ڈیلی پاکستان آن لائن) گریمی ایوارڈ یافتہ 59 سالہ امریکی گلوکار کولیو اپنے دوست کے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق "گینگ سٹاز پیراڈائز"سے مشہور ہونیوالے امریکی ریپر کولیو گزشتہ روز دوست کے گھر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ گلوکار کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا۔کولیو کے مینیجر جیریز پوسی کے مطابق کولیو لاس اینجلس میں ایک دوست کے گھر پر موجود تھے جہاں وہ واش روم میں تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور ان کی موت ہوئی۔تاہم تحقیقاتی اداروں نے آنجہانی گلوکار کی موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ کو لیو کو1995 میں اس وقت عالمی شہرت حاصل ہوئی جب انہوں نے فلم "ڈینجرس مائنڈز " کیلئے "گینگ سٹا زکی پیراڈائز "ریلیز کیا۔اس کے اگلے سال ہی "”بیسٹ ریپ سولو پرفارمنس"کی کیٹگری میں انہیں گریمی ایوارڈسے بھی نوازا گیا۔ کولیو اس کے علاوہ بھی پانچ دیگرگریمی ایوارڈزاپنے نام کر چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -