بھارت کا وہ شہر جہاں ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا

بھارت کا وہ شہر جہاں ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا
بھارت کا وہ شہر جہاں ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر بنگلور میں ایک کمپنی نے ٹریفک جام کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس کمپنی کا نام ’BLADE India‘ ہے، جس نے بنگلور کے کیمپیگوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ ایئرپورٹ (ایچ اے ایل) تک ہفتہ وار چھٹی کے علاوہ تمام دن دو ہیلی کاپٹر چلانے کا اعلان کیا ہے۔ 

یہ ہیلی کاپٹر صبح 9بجے کیمپیگوڈا ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے اور سوا چار بجے واپس آئیں گے۔کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امیت دتہ کا کہنا ہے کہ ہماری کمپنی کا رازہی یہی ہے کہ ہم فضائی سفر کو عام لوگوں کی دسترس میں دینا چاہتے ہیں۔ ہماری اس ہیلی کاپٹر سروس میں 12منٹ کی اس پرواز کا ٹکٹ 3ہزار250بھارتی روپے(تقریباً 9ہزار روپے) میں دستیاب ہوگا۔ہماری اس سروس سے 2گھنٹے میں طے ہونے والا سفر 12منٹ میں طے ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -