سابق ہیوی ویٹ چیمپئن بھی روسی فوج میں بھرتی کیلئے طلب، تہلکہ خیز دعویٰ 

سابق ہیوی ویٹ چیمپئن بھی روسی فوج میں بھرتی کیلئے طلب، تہلکہ خیز دعویٰ 
سابق ہیوی ویٹ چیمپئن بھی روسی فوج میں بھرتی کیلئے طلب، تہلکہ خیز دعویٰ 
سورس: Twitter/@NickValuev

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن نکولئی والیو ف کو مبینہ طورپر روسی فوج میں بھرتی کے لیے طلب کر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق نکولئی والیوف 7فٹ قد کے مالک پروفیشنل باکسر ہیں، جو ایک دہائی قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ سے قبل وہ برطانوی باکسر ڈیوڈ ہئے کے خلاف بھی اکھاڑے میں اترے تھے اور ان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئے تھے۔

49سالہ نکولئی نے دعویٰ کیاہے کہ انہیں ولادی میر پیوٹن کی فوج میں لڑنے کے لیے طلب کیا گیا ہے اور وہ آئندہ ہفتے فوج میں بھرتی ہو جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق نکولئی نے دومرتبہ ڈبلیو بی اے کا ٹائٹل جیتا۔دنیا کے سب سے ہیوی اور سب سے دراز قد چیمپئن کا ریکارڈ بھی ان کے نام ہے۔ ان کا قد 7فٹ اور وزن 150کلوگرام تک تھا۔وہ 1993ءسے 2009ءتک باکسنگ کھیلتے رہے۔اس دوران 2005ءاور 2009ءمیں انہوں نے ڈبلیو بی اے ہیوی ویٹ کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

ریٹائرمنٹ کے بعدانہوں نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور صدر پیوٹن کی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کی طرف سے رکن پارلیمنٹ بھی منتخب ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ ”میرے خیال میں یوکرین کے خلاف جنگ کے ہنگام ہر روسی شہری کو فوج میں بھرتی ہونے کا سمن موصول ہوا ہے۔ مجھے بھی ملا ہے اور میں یقینا جاﺅں گا۔ میں جاﺅں گا اور اپنا نام آفس میں درج کراﺅں گا۔ 

مزید :

کھیل -