معروف نیوزکاسٹر نے منگیتر کی بے وفائی پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی

معروف نیوزکاسٹر نے منگیتر کی بے وفائی پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی
معروف نیوزکاسٹر نے منگیتر کی بے وفائی پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی
سورس: Facebook/NeenaPacholke

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی معروف نیوز کاسٹر نینا پیچولکے نے منگیتر کی بے وفائی پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق 27سالہ نینا امریکی ریاست وسکانسن کے شہر واﺅ ساﺅ میں اپنے منگیتر کائیلے ہاسی کے ساتھ اس گھر میں رہائش پذیر تھیں جو ان دونوں نے رواں سال جولائی میں مشترکہ طور پر خریدا تھا۔ دونوں دو ماہ بعد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے تھے کہ اس دوران نینا کو کائیلے کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات کا علم ہو گیا۔ 
اے بی سی نیوز سے وابستہ نینا نے اپنے گھر میں ہی سر میں گولی مار کر خودکشی کی۔ نینا نے جس پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری، وہ اس نے خودکشی سے کچھ دیر پہلے ہی خریدا تھا۔ خودکشی سے قبل اس نے اپنے منگیتر کو میسج کیا کہ ”تمہاری بے وفائی کی تکلیف مزید مجھ سے برداشت نہیں ہوتی۔“ یہ میسج پا کر کائیلے نے پولیس کو مطلع کیا اور جب پولیس گھر پر پہنچی تو بہت دیر ہو چکی تھی۔ رپورٹ کے مطابق نینا نے چند روز قبل اپنی ایک دوست کو بتایا تھا کہ ”مجھے اپنے گھر سے کسی لڑکی کا لباس ملا ہے، جس کا مطلب ہے کہ میری غیرموجودگی میں کائیلے کسی لڑکی کو گھر بلاتا رہتا ہے۔“