شہبازشگری سے منگنی ختم ہونے کے بعد آئمہ بیگ کی دوستوں کیساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں

شہبازشگری سے منگنی ختم ہونے کے بعد آئمہ بیگ کی دوستوں کیساتھ تصاویر وائرل ...
شہبازشگری سے منگنی ختم ہونے کے بعد آئمہ بیگ کی دوستوں کیساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں
سورس: Instagram/aima_baig_official

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکارہ آئمہ بیگ کی اپنی سہیلیوں کے ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ان تصاویر میں گلوکارہ اور ان کی سہیلیوں نے ایک جیسے بلیک اینڈ وائٹ ڈریس پہن رکھے ہوتے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ ان دنوں اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ مبینہ بے وفائی کے تنازعے میں بھی گھری ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنے منگیتر سے منگنی توڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کی طرف سے کہا گیا تھا کہ شہباز شگری کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں، جس کی وجہ سے میں ان سے منگنی توڑ رہی ہوں۔

تاہم اگلے ہی دن ایک برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے الزام عائد کر دیا کہ آئمہ بیگ نے اس کے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کی وجہ سے شہباز شگری سے منگنی توڑی ہے۔طلولہ نے دعویٰ کیا کہ آئمہ بیگ کے قیس احمد کے ساتھ تعلقات ہیں، جس کی وجہ سے اس نے شہباز شگری کے ساتھ تعلق ختم کیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر انٹرنیٹ صارفین آئمہ بیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -علاقائی -پنجاب -