پاکستان نے ترکی سے ڈرون طیارے حاصل کرلیے، آزمائشی پروازیں شروع

پاکستان نے ترکی سے ڈرون طیارے حاصل کرلیے، آزمائشی پروازیں شروع
پاکستان نے ترکی سے ڈرون طیارے حاصل کرلیے، آزمائشی پروازیں شروع
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایئرفورس نے ترکی سے حاصل کیے گئے ڈرون طیاروں ’بیرکتر ٹی بی 2‘ کی آزمائشی پروازیں مکمل کر لیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ ترکی ساختہ ڈرون طیارے انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کے مشنز کے علاوہ اٹیک مشن سرانجام دینے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 
پاکستان کی طرف سے ان طیاروں کے حصول کی خبر رواں سال مارچ میں سامنے آئی تھی۔ تاحال پاکستان اور ترکی دونوں کی طرف سے اس معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ پاکستان نے کتنے ڈرون طیارے ترکی سے حاصل کیے ہیں۔ ان طیاروں کے ٹیسٹ 28ستمبر کو ہونے والی مشقوں میں کیے گئے۔ ان مشقوں میں ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی شریک ہوئے۔